11 اکتوبر 2010 - 20:30

نیٹو کے ہیلی کاپٹروں نے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نیٹو اور امریکہ کے دو ہیلی کاپٹر پاکتسان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندر گھس آئے اور جاسوسی کی پروازیں انجام دینے کے بعد واپس افغانستان لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی علاقوں پر نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کے حملے میں تین پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد مارے گئے تھے جس کے بعد پاکستان نے طورخم کے راستے نیٹو کی سپلائی لائن بند کر دی تھی اور نیٹو کی طرف سے معافی مانگنے کے بعد پاکستان نے یہ سلسلہ کئي دن کے بعد بحال کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110